المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2716
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ ، نَا أَبِي ، نَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ قَالَ : نَا مِسْعَرٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ : سَمَّى لَنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَفْسَهُ أَسْمَاءً ، مِنْهَا مَا حَفِظْنَا ، فَقَالَ : أَنَا مُحَمَّدٌ ، وَأَحْمَدُ ، وَالْمُقَفِّي ، وَنَبِيُّ الرَّحْمَةِ ، وَنَبِيُّ الْمَلْحَمَةِ .
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مِسْعَرٍ إِلَّا جَعْفَرٌ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ جَعْفَرٍ إِلَّا الْوَكِيعِيُّ .
ترجمہ
سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے ہمارے لیے اپنے کئی نام بیان فرمائے، جن میں سے کچھ ہمیں یاد رہ گئے، چنانچہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں محمد، احمد، المقفی (سب کے آخر میں آنے والا)، نبیِ رحمت اور نبیِ ملحمہ (جنگوں والا نبی) ہوں۔“ “
اس حدیث کو مسعر رحمہ اللہ سے صرف جعفر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور جعفر رحمہ اللہ سے صرف وکیعی رحمہ اللہ نے اسے نقل کیا ہے۔