المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2715
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ عُثْمَانَ اللَّاحِقِيُّ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ وَهِشَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَحَمَّادٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ذَرُونِي مَا تَرَكْتُكُمْ ، فَإِنَّمَا أَهْلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمُ اخْتِلَافُهُمْ عَلَى أَنْبِيَائِهِمْ ، فَإِذَا أَمَرْتُكُمْ بِشَيْءٍ فَأْتُوهُ ، وَإِذَا نَهَيْتُكُمْ عَنْ شَيْءٍ فَاجْتَنِبُوهُ مَا اسْتَطَعْتُمْ .
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا حَمَّادٌ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ حَمَّادٍ إِلَّا عَلِيٌّ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم مجھے ان امور میں (کریدنے سے) چھوڑے رکھو جن میں میں نے تمہیں (آزاد) چھوڑ دیا ہے، کیونکہ تم سے پہلے کے لوگ اپنے انبیاء سے اختلاف کرنے کی وجہ سے ہی ہلاک ہوئے، پس جب میں تمہیں کسی چیز کا حکم دوں تو اسے بجا لاؤ، اور جب میں تمہیں کسی چیز سے منع کروں تو اس سے اپنی استطاعت کے مطابق اجتناب کرو۔“
اس حدیث کو ایوب رحمہ اللہ سے صرف حماد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور حماد رحمہ اللہ سے اسے صرف علی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔