المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا عُبَيْدُ اللهِ ابْنُ عَائِشَةَ قَالَ : نَا جُوَيْرِيَةُ بْنُ أَسْمَاءَ قَالَ : نَا الصَّعْقُ بْنُ ثَابِتٍ ، عَنِ الْفَرَزْدَقِ قَالَ : قَالَ لِي أَبُو هُرَيْرَةَ : أَرَاكَ صَغِيرَ الْقَدَمَيْنِ ، فَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ يَكُونَ لَهُمَا غَدًا مَوْضِعٌ عِنْدَ الْحَوْضِ فَافْعَلْ . قُلْتُ : وَمَا ذَاكَ ؟ قَالَ : سَمِعْتُهُ يَقُولُ - يَعْنِي : النَّبِيَّ ، صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِنَّ لِي حَوْضًا تَرِدُ عَلَيْهِ أُمَّتِي ، كَمَا بَيْنَ صَنْعَاءَ وَيَثْرِبَ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ الْفَرَزْدَقِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، وأشار المحقق إلى كونها كذلك بالمخطوط ، والمجمعالفرزدق رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: ”میں دیکھ رہا ہوں کہ تمہارے قدم چھوٹے ہیں، پس اگر تم یہ کر سکو کہ کل (قیامت کے دن) حوض کے پاس ان کے لیے کوئی جگہ بن جائے تو ضرور ایسا کرنا۔“ میں نے عرض کیا: ”اور وہ کیا ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”میں نے نبی ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: «إِنَّ لِي حَوْضًا تَرِدُ عَلَيْهِ أُمَّتِي ، كَمَا بَيْنَ صَنْعَاءَ وَيَثْرِبَ» ”یقیناً میرا ایک حوض ہے جس پر میری امت وارد ہوگی، (جس کی وسعت) صنعاء اور یثرب کے درمیانی فاصلے کے برابر ہے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث فرزدق رحمہ اللہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“
دار الحرمین کے نسخے میں اسی طرح ہے، اور محقق نے اشارہ کیا ہے کہ مخطوطے اور مجمع الزوائد میں بھی اسی طرح ہے۔