المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2697
وَبِهِ عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ حَمَّادٌ : وَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا قَدْ رَفَعَهُ قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَلْيَمْشِ أَحَدُكُمْ عَلَى هِينَتِهِ ، فَلْيُصَلِّ مَا أَدْرَكَ ، وَلْيَقْضِ مَا سُبِقَ بِهِ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، حماد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں اور ان کا قول ہے: ”میں اسے مرفوع (نبی کریم ﷺ کا فرمان) ہی سمجھتا ہوں“، انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب نماز کے لیے اقامت کہہ دی جائے تو تم میں سے ہر شخص کو چاہیے کہ وہ اپنے وقار اور سکون کے ساتھ چل کر آئے، پس جو نماز اسے مل جائے وہ پڑھ لے اور جو اس سے رہ جائے اسے پورا کر لے۔“