المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
وَبِهِ نَا مُحَمَّدُ بْنُ قَيْسٍ الْأَسَدِيُّ ، عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ قَالَ : قَتَلَتْ يَهُودُ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ بِخَيْبَرَ ، فَأَتَى أَوْلِيَاؤُهُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَوْمٌ يُقَالَ لَهُمُ : الْأَحَارِصَةُ ، فَلَمَّا انْتَهَوْا إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَكَلَّمَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : الْأَكْبَرُ الْأَكْبَرُ فَقَالَ : I " لِيَشْهَدْ مِنْكُمْ خَمْسُونَ I " قَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ أَنَشْهَدُ عَلَى مَا لَمْ نَرَ ، أَوْ نَرْضَى بِأَيْمَانِ يَهُودَ ؟ وَأُتِيَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِإِبِلٍ ، فَوَدَاهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ قِبَلِهِ بِمِائَةٍ مِنَ الْإِبِلِ ، قَالَ : فَرَأَيْتُهَا وَرَكَضَنِي مِنْهَا بَعِيرَةٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ إِلَّا وَهْبٌ .
سیدنا سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”یہودیوں نے خیبر میں انصار کے ایک شخص کو قتل کر دیا، تو اس کے وارث رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے، یہ وہ لوگ تھے جنہیں احارصہ کہا جاتا تھا۔ جب وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس پہنچے تو (ان میں سے ایک کم عمر) شخص نے بات کرنا شروع کی تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بڑے کو بات کرنے دو، بڑے کو بات کرنے دو۔“ پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے پچاس آدمی گواہی (قسم) دیں۔“ انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! کیا ہم اس بات پر گواہی دیں جسے ہم نے دیکھا نہیں، یا پھر ہم یہودیوں کی قسموں پر راضی ہو جائیں؟“ چنانچہ رسول اللہ ﷺ کے پاس اونٹ لائے گئے اور رسول اللہ ﷺ نے اپنی طرف سے سو اونٹوں کے ساتھ اس کی دیت ادا فرما دی۔ سیدنا سہل رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے ان اونٹوں کو دیکھا ہے اور ان میں سے ایک اونٹنی نے مجھے لات ماری تھی۔““
اس حدیث کو محمد بن قیس سے صرف وہب نے ہی روایت کیا ہے۔