المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2652
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْمَقَابِرِيُّ قَالَ : نَا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ الْمُهَلَّبِيُّ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ الْأَوْدِيِّ ، عَنْ هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، أَوْ زَيْنَبَ ، أَوْ غَيْرِهِمَا مِنْ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، أَنَّ مَيْمُونَةَ مَاتَتْ لَهَا شَاةٌ ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَلَا اسْتَمْتَعْتُمْ بِإِهَابِهَا ؟ I " فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللهِ ، كَيْفَ نَسْتَمْتِعُ بِهَا ، وَهِيَ مَيْتَةٌ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : I " طَهُورُ الْأَدِيمِ دِبَاغُهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا عَبَّادٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ يَحْيَى .
ترجمہ
ہزیل بن شرحبیل رحمہ اللہ، ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا، یا سیدہ زینب رضی اللہ عنہا، یا نبی ﷺ کی دیگر ازواجِ مطہرات میں سے کسی سے روایت کرتے ہیں کہ ام المومنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی ایک بکری مر گئی، تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”تم نے اس کی کھال سے فائدہ کیوں نہ اٹھایا؟“ انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! ہم اس سے کیسے فائدہ اٹھائیں جبکہ وہ مردار ہے؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”چمڑے کی پاکیزگی اس کی دباغت (چمڑا رنگنے) میں ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شعبہ سے صرف عباد نے روایت کیا ہے اور اس کے ساتھ یحییٰ منفرد ہیں۔“