المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، قَالَ : نَا أَبِي ، قَالَ : نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَخِيهِ سَعْدِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : إِنْ كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيَخِفُّ الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ صَلَاةِ الْفَجْرِ ، حَتَّى أَقُولَ : قَرَأَ فِيهِمَا بِأُمِّ الْكِتَابِ ؟ قَالَ أَبُو مُعَاوِيَةَ : ثُمَّ أَتَيْنَا سَعْدًا ، فَحَدَّثَنَا عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ
. لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى ، عَنْ أَخِيهِ سَعْدٍ إِلَّا أَبُو مُعَاوِيَةَ .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ فجر کی نماز سے پہلے کی دو رکعتیں اس قدر مختصر پڑھتے تھے کہ میں (اپنے جی میں) کہتی کہ کیا آپ ﷺ نے ان میں «أم الكتاب» (سورہ فاتحہ) پڑھی بھی ہے؟“
ابو معاویہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ پھر ہم سعد (بن سعید رحمہ اللہ) کے پاس آئے تو انہوں نے ہمیں محمد بن عبد الرحمن رحمہ اللہ، انہوں نے عمرہ رحمہ اللہ اور انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے واسطے سے یہ حدیث بیان کی۔
اس حدیث کو یحییٰ (بن سعید رحمہ اللہ) سے ان کے بھائی سعد (بن سعید رحمہ اللہ) کے واسطے سے سوائے ابو معاویہ رحمہ اللہ کے کسی اور نے روایت نہیں کیا۔