المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عُمَرَ الْوَكِيعِيُّ قَالَ : نَا أَبِي قَالَ : نَا أَبُو أُسَامَةَ قَالَ : نَا جَرِيرُ بْنُ أَيُّوبَ قَالَ : نَا أَبُو حَصِينٍ الْأَسَدِيُّ ، عَنِ الْقَاسِمِ قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَلَا أَعَلِّمُكُمْ خَمْسًا ؟ حُبَّ الْمَسَاكِينِ وَالدُّنُوَّ مِنْهُمْ ، وَانْظُرُوا إِلَى مَنْ هُوَ أَسْفَلَ مِنْكُمْ ، وَلَا تَنْظُرُوا إِلَى مَنْ فَوْقَكُمْ ، وَصِلُوا الرَّحِمَ وَإِنْ أَدْبَرَتْ ، وَقُولُوا الْحَقَّ وَإِنْ كَانَ مُرًّا ، وَأَكْثِرُوا مِنْ قَوْلِ : لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي حَصِينٍ إِلَّا جَرِيرٌ ، وَلَا عَنْ جَرِيرٍ إِلَّا أَبُو أُسَامَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَحْمَدُ بْنُ عُمَرَ ، وَأَحْسَبُ الْقَاسِمَ الَّذِي رَوَى عَنْهُ أَبُو حَصِينٍ هَذَا الْحَدِيثَ : الْقَاسِمَ بْنَ مُخَيْمِرَةَ .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں پانچ باتیں نہ سکھاؤں؟ مسکینوں سے محبت کرنا اور ان کے قریب رہنا، تم اس شخص کی طرف دیکھو جو (دنیاوی لحاظ سے) تم سے نیچے ہو اور اس کی طرف نہ دیکھو جو تم سے اوپر ہو، صلہ رحمی کرو اگرچہ وہ (دوسری جانب سے) پیٹھ پھیر لیں، حق بات کہو خواہ وہ کڑوی ہو، اور کثرت کے ساتھ «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» پڑھا کرو۔“
اس حدیث کو ابوحصین رحمہ اللہ سے صرف جریر رحمہ اللہ نے، اور جریر سے صرف ابواسامہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، احمد بن عمر رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں، اور میرا خیال ہے کہ وہ قاسم جنہوں نے ابوحصین سے یہ حدیث روایت کی ہے، وہ قاسم بن مخیمرہ رحمہ اللہ ہیں۔