المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ : نَا أَبُو حُذَيْفَةَ مُوسَى بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ : نَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، عَنْ أَبِي زُمَيْلٍ سِمَاكِ بْنِ الْوَلِيدِ الْحَنَفِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، دَعْنِي أَضْرِبْ عُنُقَ حَاطِبِ بْنِ أَبِي بَلْتَعَةَ ، فَقَدْ كَفَرَ . قَالَ : وَمَا يُدْرِيكَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ ، لَعَلَّ اللهَ قَدِ اطَّلَعَ عَلَى أَهْلِ بَدْرٍ فَقَالَ : اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ ، فَقَدْ غَفَرْتُ لَكُمْ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي زُمَيْلٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ عُمَرَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ عِكْرِمَةُ .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما، سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! مجھے اجازت دیجیے کہ میں سیدنا حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ کی گردن اڑا دوں، کیونکہ اس نے کفر کیا ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے ابن خطاب! تمہیں کیا معلوم، شاید اللہ تعالیٰ اہل بدر کے حالات سے مطلع ہوا تو اس نے فرمایا: «اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ ، فَقَدْ غَفَرْتُ لَكُمْ» ”تم جو چاہو کرو، میں نے یقیناً تمہیں بخش دیا ہے“۔“
یہ حدیث ابوزمیل رحمہ اللہ سے، وہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اور وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، عکرمہ رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔