المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2646
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ : نَا أَبُو عَاصِمٍ قَالَ : نَا الْمُغِيرَةُ بْنُ زِيَادٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ ، فَلَبِسَهُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ ، فَفَشَتْ خَوَاتِيمُ الذَّهَبِ ، فَرَمَى بِهِ ، وَاتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ ، وَنَقَشَ فِيهِ : مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ . صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُغِيرَةَ إِلَّا أَبُو عَاصِمٍ .
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے سونے کی ایک انگوٹھی بنوائی اور اسے تین دن تک پہنے رکھا، پھر جب لوگوں میں سونے کی انگوٹھیوں کا رواج عام ہو گیا تو آپ ﷺ نے اسے پھینک دیا اور چاندی کی انگوٹھی بنوائی، اور اس میں «مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ» ”محمد اللہ کے رسول ہیں“ نقش کروایا۔
اس حدیث کو مغیرہ رحمہ اللہ سے صرف ابو عاصم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔