المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2584
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ : نَا الْحَكَمُ بْنُ مَرْوَانَ قَالَ : نَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْمُهَاجِرِ ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ ، عَنْ أُمِّهِ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قُلْنَا : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَلَا تَتَّخِذُ لَكَ بِمِنًى شَيْئًا فَتَسْتَظِلَّ فِيهِ ؟ فَقَالَ : يَا عَائِشَةُ ، إِنَّمَا مِنًى مُنَاخُ مَنْ سَبَقَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ إِلَّا إِسْرَائِيلُ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”ہم نے عرض کیا: ’اے اللہ کے رسول! کیا آپ منیٰ میں اپنے لیے کوئی سائبان نہ بنا لیں جس کے سائے میں آپ رہیں؟‘ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے عائشہ! منیٰ تو اس شخص کے اترنے کی جگہ ہے جو پہلے پہنچ جائے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابراہیم سے صرف اسرائیل نے روایت کیا ہے۔“