المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2578
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ : نَا حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ قَالَ : نَا هِشَامٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : لَا تَفْتَخِرُوا بِآبَائِكُمُ الَّذِينَ مَاتُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَمَا يُدَحْرِجُ الْجُعَلُ بِأَنْفِهِ خَيْرٌ مِنْ آبَائِكُمُ الَّذِينَ مَاتُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا هِشَامٌ ، وَالْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ، وَالْحَسَنُ الْقَافِلَانِيُّ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے ان آباء و اجداد پر فخر نہ کرو جو جاہلیت میں فوت ہو گئے، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! گبریلا (گوبر کا کیڑا) اپنی ناک سے جو (گندگی) لڑھکاتا پھرتا ہے وہ تمہارے ان آباء و اجداد سے بہتر ہے جو جاہلیت میں فوت ہوئے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ایوب سے ہشام، حسن بن ابی جعفر اور حسن القافلانی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“