المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2577
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ ، قَالَ : نَا حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ ، قَالَ : نَا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : شَهِدَ عِنْدِي رِجَالٌ مَرْضِيُّونَ ، وَأَرْضَاهُمْ عِنْدِي عُمَرُ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ صِيَامِ يَوْمِ الْفِطْرِ وَيَوْمِ النَّحْرِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا هِشَامٌ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”میرے سامنے کچھ پسندیدہ لوگوں نے گواہی دی، اور ان میں میرے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہیں، کہ رسول اللہ ﷺ نے عید الفطر کے دن اور قربانی کے دن روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ سے ہشام کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“