❮
❯
حدیث نمبر: 2579
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ : نَا حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ قَالَ : نَا أَبُو أُمَيَّةَ بْنُ يَعْلَى الثَّقَفِيُّ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ يَحْيَى الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنْ سَرَّهُ أَنْ يُشْرَفَ لَهُ بُنْيَانٌ ، وَيُرْفَعَ لَهُ دَرَجَاتٌ ، فَلْيَعْفُ عَمَّنْ ظَلَمَهُ ، وَيُعْطِ مَنْ حَرَمَهُ ، وَيَصِلْ مَنْ قَطَعَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُوسَى إِلَّا أَبُو أُمَيَّةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ حَجَّاجٌ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ

سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جسے یہ بات خوش کرے کہ اس کے لیے (جنت میں) بالاخانے بلند کیے جائیں اور اس کے درجات بڑھائے جائیں تو وہ اس شخص کو معاف کر دے جس نے اس پر ظلم کیا، اس شخص کو عطا کرے جس نے اسے محروم رکھا، اور اس شخص سے ناتا جوڑے جس نے اس سے ناتا توڑا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو موسیٰ سے ابو امیہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں حجاج منفرد ہیں، اور سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے یہ روایت صرف اسی سند سے مروی ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 2579
تخریج حدیث «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 3179، والطبراني فى «الكبير» برقم: 534»