المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2573
وَبِهِ ، قَالَ : قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : ثَلَاثٌ أَوْصَانِي بِهِنَّ خَلِيلِي أَبُو الْقَاسِمِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا أَدَعُهُنَّ أَبَدًا : صَوْمُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ ، وَالْغُسْلُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ، وَأَنْ لَا أَنَامَ إِلَّا عَلَى وِتْرٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ إِلَّا بَكَّارُ بْنُ مُحَمَّدٍ .
ترجمہ
اسی سند سے مروی ہے کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مجھے میرے خلیل ابوالقاسم ﷺ نے تین باتوں کی وصیت فرمائی، میں انہیں کبھی نہیں چھوڑوں گا: ہر مہینے میں تین دن کے روزے رکھنا، جمعہ کے دن غسل کرنا، اور یہ کہ میں وتر پڑھے بغیر نہ سوؤں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں حدیثوں کو ابن عون سے صرف بکار بن محمد نے روایت کیا ہے۔“