المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2574
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ : نَا أَبُو عُمَرَ الضَّرِيرُ قَالَ : نَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ : نَا أَيُّوبُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي رَاشِدٍ الْحُبْرَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : اقْرَءُوا الْقُرْآنَ ، فَإِذَا قَرَأْتُمُوهُ فَلَا تَسْتَكْثِرُوا بِهِ ، وَلَا تَغْلُوا فِيهِ ، وَلَا تَجْفُوا عَنْهُ ، وَلَا تَأْكُلُوا بِهِ I " ، وَقَالَ : I " إِنَّ النِّسَاءَ هُمْ أَهْلُ النَّارِ I " فَقَالَ رَجُلٌ : يَا رَسُولَ اللهِ أَلَسْنَ أُمَّهَاتِنَا وَأَخَوَاتِنَا وَبَنَاتِنَا ؟ فَذَكَرَ كُفْرَهُنَّ لِحَقِّ الزَّوْجِ ، وَتَضْيِيعَهُنَّ لِحَقِّهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا وُهَيْبٌ .
ترجمہ
سیدنا عبد الرحمن بن شبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”قرآن پڑھا کرو، پھر جب اسے پڑھو تو اس کے ذریعے مال نہ کماؤ (دنیا کی کثرت طلب نہ کرو)، نہ اس میں غلو کرو، نہ اس سے بے رخی اور دوری اختیار کرو، اور نہ اس کے ذریعے روزی کھاؤ۔“ اور آپ ﷺ نے فرمایا: ”عورتیں (اکثر) جہنمی ہیں۔“ ایک آدمی نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا یہ ہماری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں نہیں ہیں؟ تو آپ ﷺ نے ان کی شوہر کے حق کی ناشکری اور اس کے حق کو ضائع کرنے کا ذکر فرمایا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ایوب سے صرف وہیب نے روایت کیا ہے۔“