المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2572
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ : نَا بَكَّارُ بْنُ مُحَمَّدٍ السِّيرِينِيُّ ، قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَى بِلَالٍ ، فَوَجَدَ عِنْدَهُ صُبَرًا مِنْ تَمْرٍ ، فَقَالَ : I " مَا هَذَا يَا بِلَالُ ؟ I " فَقَالَ : تَمْرًا ادَّخَرْتُهُ لَكَ ، فَقَالَ : وَيْحَكَ يَا بِلَالُ ، أَمَا تَخَافُ أَنْ يَكُونَ لَهُ بُخَارٌ فِي النَّارِ ؟ أَنْفِقْ يَا بِلَالُ ، وَلَا تَخْشَ مِنْ ذِي الْعَرْشِ إِقْلَالًا .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لے گئے تو ان کے پاس کھجوروں کا ایک ڈھیر دیکھا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے بلال! یہ کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: یہ کھجوریں ہیں جو میں نے آپ کے لیے ذخیرہ کر رکھی ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے بلال! تم پر افسوس! کیا تم اس بات سے نہیں ڈرتے کہ جہنم میں اس کی بھاپ (تپش) ہو؟ اے بلال! خرچ کرو اور عرش کے مالک سے تنگ دستی کا اندیشہ نہ رکھو۔“