المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ ، عَنْ زُبَيْدٍ الْيَامِيِّ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ السَّكَنِ قَالَ : كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ فِي يَوْمِ عَاشُورَاءَ ، وَبَيْنَ يَدَيْهِ قَصْعَةٌ مِنْ ثَرِيدٍ ، فَدَخَلَ الْأَشْعَثُ بْنُ قَيْسٍ ، فَقَالَ : هَلُمَّ إِلَى الْغَدَاءِ يَا أَبَا مُحَمَّدٍ ، فَقَالَ : أَوَمَا صُمْتُمْ هَذَا الْيَوْمَ ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللهِ : I " كُنَّا نَصُومُهُ قَبْلَ أَنْ يَنْزِلَ رَمَضَانُ ، فَلَمَّا نَزَلَ رَمَضَانُ صُمْنَاهُ وَتَرَكْنَا مَا سِوَاهُ I " .
قیس بن سکن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں یومِ عاشوراء کو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا تھا اور ان کے سامنے ثرید کا ایک پیالہ رکھا ہوا تھا، اتنے میں سیدنا اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ تشریف لائے تو انہوں (سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ) نے فرمایا: ”ابو محمد! آئیے، کھانا کھا لیجیے۔“ انہوں (سیدنا اشعث رضی اللہ عنہ) نے کہا: ”کیا آپ نے آج کے دن روزہ نہیں رکھا؟“ تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”رمضان کی فرضیت سے پہلے ہم یہ روزہ رکھا کرتے تھے، پھر جب رمضان نازل ہوا (یعنی اس کے روزے فرض ہوئے) تو ہم نے رمضان کے روزے رکھے اور اس کے سوا باقی روزے چھوڑ دیے۔“