المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2565
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ ، قَالَ : نَا سَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ قَالَ : نَا يَزِيدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ : لَا تَسْأَلِ الْإِمَارَةَ ، فَإِنَّكَ إِنْ أُعْطِيتَهَا عَنْ مَسْأَلَةٍ وُكِلْتَ إِلَيْهَا ، وَإِنْ أُعْطِيتَهَا عَنْ غَيْرِ مَسْأَلَةٍ أُعِنْتَ عَلَيْهَا ، وَإِذَا حَلَفْتَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَيْتَ غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا فَكَفِّرْ عَنْ يَمِينِكَ وَأْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ .
ترجمہ
امام حسن بصری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا عبدالرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”امارت (حکومتی عہدہ) کا سوال نہ کرنا، کیونکہ اگر تمہیں مانگنے پر دی گئی تو تم اسی کے سپرد کر دیے جاؤ گے، اور اگر بغیر مانگے ملی تو اس پر تمہاری مدد کی جائے گی۔ اور جب تم کسی بات پر قسم کھا لو، پھر اس کے سوا کسی اور چیز میں بھلائی دیکھو تو اپنی قسم کا کفارہ ادا کر دو اور وہی کام کرو جو بہتر ہو۔“