المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2540
وَبِهِ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ وَجَدَ حَلَاوَةَ الْإِيمَانِ : أَنْ يَكُونَ اللهُ وَرَسُولُهُ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِمَّا سِوَاهُمَا ، وَأَنْ يُحِبَّ الْعَبْدَ لَا يُحِبُّهُ إِلَّا لِلهِ ، وَأَنْ يُلْقَى فِي النَّارِ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ أَنْ يَرْجِعَ إِلَى الْكُفْرِ بَعْدَ إِذْ أَنْقَذَهُ اللهُ مِنْهُ .
ترجمہ
اسی سند سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تین خصلتیں ایسی ہیں کہ جس شخص میں وہ پائی جائیں وہ ایمان کی حلاوت پا لیتا ہے: (پہلی) یہ کہ اللہ اور اس کا رسول ﷺ اسے ان دونوں کے سوا ہر چیز سے زیادہ محبوب ہوں، (دوسری) یہ کہ وہ کسی بندے سے محبت کرے تو صرف اللہ کے لیے کرے، اور (تیسری) یہ کہ اللہ کے اسے کفر سے نجات دے دینے کے بعد، دوبارہ کفر کی طرف لوٹنے کے مقابلے میں اسے آگ میں ڈالا جانا زیادہ پسند ہو۔“