المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2541
وَبِهِ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، هَلُمُّوا إِلَى رَبِّكُمْ ، إِنَّ مَا قَلَّ وَكَفَى خَيْرٌ مِمَّا كَثُرَ وَأَلْهَى ، يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّمَا هُمَا نَجْدَانِ : نَجْدُ خَيْرٍ وَنَجْدُ شَرٍّ ، فَمَا يَجْعَلُ نَجْدَ الشَّرِّ أَحَبَّ إِلَيْكُمْ مِنْ نَجْدِ الْخَيْرِ ؟ .
ترجمہ
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے لوگو! اپنے رب کی طرف آؤ، بلاشبہ جو مال تھوڑا ہو اور کفایت کر جائے وہ اس مال سے بہتر ہے جو زیادہ ہو اور اللہ سے غافل کر دے۔ اے لوگو! یہ تو دو ہی راستے ہیں: بھلائی کا راستہ اور برائی کا راستہ، پھر کون سی چیز برائی کے راستے کو تمہارے نزدیک بھلائی کے راستے سے زیادہ محبوب بنا دیتی ہے؟“