المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2525
وَبِهِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : الْمُسْتَبَّانِ مَا قَالَا ، فَهُوَ عَلَى الْبَادِئِ ، إِلَّا أَنْ يَعْتَدِيَ الْمَظْلُومُ .
ترجمہ
اسی سند سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”باہم گالی گلوچ کرنے والے دونوں آدمی جو کچھ کہیں، اس کا گناہ ابتدا کرنے والے پر ہوتا ہے، الا یہ کہ مظلوم حد سے تجاوز کر جائے۔“