المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2526
وَبِهِ عَنْ عِيَاضِ بْنِ حِمَارٍ ، قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ الرَّجُلُ يَسُبُّنِي ، فَأَسُبُّهُ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : الْمُسْتَبَّانِ شَيْطَانَانِ يَتَهَاتَرَانِ وَيَتَكَاذَبَانِ .
ترجمہ
سیدنا عیاض بن حمار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ایک آدمی مجھے گالی دیتا ہے، تو کیا میں بھی اسے گالی دوں؟“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”آپس میں گالی گلوچ کرنے والے دونوں شیطان ہیں، جو ایک دوسرے کے ساتھ بیہودہ گوئی کرتے اور ایک دوسرے سے جھوٹ بولتے ہیں۔“