المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2508
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ قَالَ : نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ : حَدَّثَنِي نُوحُ بْنُ حَكِيمٍ - وَكَانَ قَارِئًا لِلْقُرْآنِ - عَنْ رَجُلٍ يُقَالُ لَهُ : دَاوُدُ ، وَلَدَتْهُ أُمُّ حَبِيبَةَ بِنْتُ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ لَيْلَى بِنْتِ قَانِفٍ الثَّقَفِيَّةِ قَالَتْ : كُنْتُ مِمَّنْ غَسَّلَ أُمَّ كُلْثُومٍ بِنْتَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - I " فَكَانَ أَوَّلَ مَا أَعْطَانَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْحِقَاءُ ، ثُمَّ الدِّرْعُ ، ثُمَّ الْخِمَارُ ، ثُمَّ الْمِلْحَفَةُ ، ثُمَّ أُدْرِجَتْ فِي الثَّوْبِ الْأَكْبَرِ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ لَيْلَى بِنْتِ قَانِفٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ .
ترجمہ
سیدہ لیلیٰ بنت قانف ثقفیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”میں ان خواتین میں شامل تھی جنہوں نے رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا کو غسل دیا تھا، تو رسول اللہ ﷺ نے ہمیں سب سے پہلے تہبند دیا، پھر قمیص، پھر اوڑھنی، پھر چادر، اس کے بعد انہیں سب سے بڑے کپڑے میں لپیٹ دیا گیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث لیلیٰ بنت قانف سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اور محمد بن اسحاق اس میں منفرد ہیں۔“