المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2507
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ : نَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَجُلًا كَانَ يَبِيعُ الْخَمْرَ فِي سَفِينَةٍ فِي الْبَحْرِ ، وَكَانَ يَشُوبُهَا بِالْمَاءِ ، وَكَانَ مَعَهُ فِي السَّفِينَةِ قِرْدٌ ، فَأَخَذَ الْقِرْدُ الْكِيسَ ، فَصَعِدَ بِهِ الدَّقَلَ ، فَجَعَلَ يُكْفِئُ دِينَارًا فِي السَّفِينَةِ ، وَدِينَارًا فِي الْمَاءِ ، حَتَّى قَسَمَهُ نِصْفَيْنِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي صَالِحٍ إِلَّا إِسْحَاقُ ، تَفَرَّدَ بِهِ حَمَّادٌ .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص سمندر میں ایک کشتی پر شراب بیچا کرتا تھا اور اس میں پانی ملا دیتا تھا۔ کشتی میں اس کے ساتھ ایک بندر بھی تھا۔ بندر نے رقم کی تھیلی اٹھا لی اور اسے لے کر کشتی کے مستول پر چڑھ گیا، پھر وہ ایک دینار کشتی میں اور ایک دینار پانی میں پھینکنے لگا، یہاں تک کہ اس نے اس رقم کو آدھا آدھا تقسیم کر دیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو صالح سے اسحاق کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور حماد اس میں منفرد ہیں۔“