المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ ، قَالَ : نَا مَعْقِلُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ : نَا النَّضْرُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبَجَلِيُّ ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ الثُّمَالِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : يَا فَاطِمَةُ قُومِي فَاشْهَدِي أُضْحِيَّتَكِ ، فَإِنَّهُ يُغْفَرُ لَكِ بِكُلِّ قَطْرَةٍ مِنْ دَمِهَا كُلُّ ذَنْبٍ عَمِلْتِيهِ ، وَقُولِي : إِنَّ صَلاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ لا شَرِيكَ لَهُ وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ فَقَالَ عِمْرَانُ : يَا رَسُولَ اللهِ هَذَا لَكَ وَلِأَهْلِ بَيْتِكَ خَاصَّةً ، فَأَهْلُ ذَلِكَ أَنْتُمْ ، أَمْ لِلْمُسْلِمِينَ عَامَّةً ؟ قَالَ : I " بَلْ لِلْمُسْلِمِينَ عَامَّةً .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو حَمْزَةَ .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے فاطمہ! اٹھو اور اپنی قربانی کے پاس حاضر ہو، کیونکہ اس کے خون کے ہر قطرے کے بدلے تمہارے وہ تمام گناہ بخش دیے جائیں گے جو تم نے کیے ہیں، اور یہ دعا پڑھو: ﴿إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ لَا شَرِيكَ لَهُ وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ﴾ ”بے شک میری نماز، میری قربانی، میری زندگی اور میری موت اللہ رب العالمین کے لیے ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، مجھے اسی کا حکم دیا گیا ہے اور میں سب سے پہلے سر تسلیم خم کرنے والوں میں سے ہوں۔“ تو سیدنا عمران رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا یہ حکم آپ اور آپ کے اہل بیت کے لیے خاص ہے، کہ آپ ہی اس کے اہل ہیں، یا تمام مسلمانوں کے لیے عام ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بلکہ تمام مسلمانوں کے لیے عام ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اور ابو حمزہ اس میں منفرد ہیں۔“