المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2490
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ : نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْخَطَّابِ قَالَ : نَا أَبُو مَعْشَرٍ ، عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : مَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِأَصْحَابِ الطَّعَامِ فَرَأَى طَعَامًا حَسَنًا ، فَأَدْخَلَ يَدَهُ فِيهِ ، فَإِذَا تَحْتَهُ طَعَامٌ رَدِيءٌ ، فَقَالَ : بِعْ ذَا عَلَى حِدَةٍ وَذَا عَلَى حِدَةٍ ، مَنْ غَشَّنَا فَلَيْسَ مِنَّا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نَافِعٍ إِلَّا أَبُو مَعْشَرٍ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ غلہ بیچنے والوں کے پاس سے گزرے تو آپ ﷺ نے عمدہ غلہ دیکھا، آپ ﷺ نے اس میں اپنا ہاتھ ڈالا تو اس کے نیچے ناقص غلہ نکلا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے الگ بیچو اور اسے الگ بیچو، جس نے ہمیں دھوکا دیا وہ ہم میں سے نہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”نافع سے یہ حدیث صرف ابو معشر نے روایت کی ہے۔“