المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 243
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : الصَّلَاةُ خَيْرُ مَوْضُوعٍ ، فَمَنِ اسْتَطَاعَ أَنْ يَسْتَكْثِرَ فَلْيَسْتَكْثِرْ .
لَا تُرْوَى هَذِهِ الْأَحَادِيثُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهَا : أَبُو مَوْدُودٍ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”نماز ایک بہترین عمل ہے جو (اللہ کی طرف سے) مقرر کیا گیا ہے، پس جو شخص اس میں کثرت کرنے کی استطاعت رکھتا ہو، وہ کثرت کرے۔“
یہ احادیث محمد بن کعب قرظی رحمہ اللہ سے، وہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہیں، اور ان کی روایت کرنے میں ابو مودود رحمہ اللہ منفرد ہیں۔