المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 242
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ إِلَى الصَّلَاةِ ، فَلْيَبْدَأْ فَلْيُسَوِّ مَوْضِعَ سُجُودِهِ ، وَلَا يَدَعْهُ حَتَّى إِذَا أَهْوَى لِيَسْجُدَ نَفَخَ ، ثُمَّ سَجَدَ ، فَلْيَسْجُدْ أَحَدُكُمْ عَلَى جَمْرَةٍ خَيْرٌ مِنْ أَنْ يَسْجُدَ عَلَى نَفْخَتِهِ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی نماز کے لیے کھڑا ہو تو اسے چاہیے کہ (ابتدا میں ہی) اپنے سجدے کی جگہ برابر کر لے، اور اسے اس وقت کے لیے نہ چھوڑے کہ جب سجدہ کرنے کے لیے جھکے تو پھونک مارے اور پھر سجدہ کرے۔ تم میں سے کسی کا انگارے پر سجدہ کرنا اس سے بہتر ہے کہ وہ اپنی پھونک ماری ہوئی جگہ پر سجدہ کرے۔“