المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2422
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ : نَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ وَهْبٍ أَبِي خَالِدٍ قَالَ : حَدَّثَتْنِي أُمُّ حَبِيبَةَ بِنْتُ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ ، عَنْ أَبِيهَا ، I " أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى يَوْمَ خَيْبَرَ عَنْ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ ، وَعَنْ كُلِّ ذِي مِخْلَبٍ مِنَ الطَّيْرِ ، وَنَهَى عَنِ الْمُجَثَّمَةِ وَأَنْ تُوطَأَ الْحَبَالَى حَتَّى يَضَعْنَ مَا فِي بُطُونِهِنَّ .
ترجمہ
سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے خیبر کے دن ہر کچلی والے درندے سے، اور پنجے سے شکار کرنے والے ہر پرندے سے منع فرمایا، اور مجثمہ (باندھ کر نشانہ بنائے گئے جانور) سے منع فرمایا، نیز اس بات سے بھی منع فرمایا کہ حاملہ عورتوں (قیدی لونڈیوں) سے وطی کی جائے یہاں تک کہ وہ اپنے پیٹ کا بچہ جَن لیں۔