المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ : نَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ قُرْطٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَفْضَلُ الْأَيَّامِ عِنْدَ اللهِ يَوْمُ النَّحْرِ ، ثُمَّ يَوْمُ الْقَرِّ I " يَسْتَقِرُّ فِيهِ النَّاسُ ، وَهُوَ الَّذِي يَلِي النَّحْرَ .
قُدِّمَ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَدَنَاتٌ خَمْسٌ أَوْ سِتٌّ ، فَجَعَلْنَ يَزْدَلِفْنَ إِلَيْهِ ، بِأَيَّتِهِنَّ يَبْدَأُ ، فَلَمَّا وَجَبَتْ جُنُوبُهَا ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَلِمَةً خَفِيَّةً لَمْ أَفْهَمْهَا ، فَقُلْتُ لِلَّذِي إِلَى جَنْبِي : مَا قَالَ ؟ قَالَ : I " مَنْ شَاءَ اقْتَطَعَ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ قُرْطٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ ثَوْرٌ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، والصواب (عبد الله بن لحي). كما في مصادر التخريج.سیدنا عبداللہ بن قرط رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کے نزدیک سب دنوں میں افضل دن یومِ نحر (دسویں ذوالحجہ) ہے، پھر یومِ قر کا درجہ ہے۔“ یومِ قر وہ دن ہے جس میں لوگ (منیٰ میں) ٹھہرتے ہیں اور یہ یومِ نحر کے بعد والا دن ہے۔
(سیدنا عبداللہ بن قرط رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:) رسول اللہ ﷺ کے سامنے پانچ یا چھ اونٹنیاں پیش کی گئیں، تو وہ آپ ﷺ کی طرف بڑھنے لگیں کہ آپ ﷺ ان میں سے کس سے ابتدا فرماتے ہیں۔ پھر جب وہ (نحر کے بعد) پہلوؤں کے بل گر پڑیں تو رسول اللہ ﷺ نے ایک آہستہ سی بات فرمائی جو میں سمجھ نہ سکا۔ میں نے اپنے پہلو میں موجود شخص سے پوچھا: ”آپ ﷺ نے کیا فرمایا؟“ اس نے کہا: ”آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو چاہے (اس میں سے) کاٹ لے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عبداللہ بن قرط رضی اللہ عنہ سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اس میں ثور منفرد ہیں۔“
(حاشیہ: دارالحرمین کے مطبوعہ نسخے میں اسی طرح ہے، جبکہ درست «عبداللہ بن لحی» ہے، جیسا کہ تخریج کے مصادر میں ہے۔)