المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2420
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ : نَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ خُصَيْفٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ وَسَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : إِنَّمَا نَهَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْحَرِيرِ الْمُصْمَتِ ، فَإِمَّا أَنْ يَكُونَ سَدَاهُ أَوْ لُحْمَتُهُ حَرِيرٌ ، فَلَا بَأْسَ بِلُبْسِهِ ، وَنَهَى عَنِ الْإِنَاءِ الْفِضَّةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خُصَيْفٍ عَنِ سَعِيدٍ وَعِكْرِمَةَ إِلَّا ابْنُ جُرَيْجٍ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے صرف خالص ریشم سے منع فرمایا ہے، لیکن جس کپڑے کا تانا یا بانا ریشم کا ہو (اور باقی دوسرا دھاگا ریشم کا نہ ہو) تو اس کے پہننے میں کوئی حرج نہیں، اور آپ ﷺ نے چاندی کے برتن (کے استعمال) سے منع فرمایا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو خصیف سے، سعید اور عکرمہ کے واسطے سے، ابن جریج کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“