المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2417
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْحَجَبِيُّ ، قَالَ : نَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ، قَالَ : نَا شُعْبَةُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ جَدِّهِ أَنَسٍ ، أَنَّ امْرَأَةً يَهُودِيَّةً أَتَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِشَاةٍ مَسْمُومَةٍ ، فَأَكَلَ مِنْهَا ، فَجِيءَ بِهَا ، فَقِيلَ : أَلَا نَقْتُلُهَا ؟ قَالَ : I " لَا I " فَمَا زِلْتُ أَعْرِفُهَا فِي لَهَوَاتِ رَسُولِ اللهِ ، صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا خَالِدٌ وَرَوْحُ بْنُ عِبَادَةَ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک یہودی عورت نبی کریم ﷺ کے پاس زہر ملی ہوئی بکری لے کر آئی، آپ ﷺ نے اس میں سے تناول فرمایا، پھر اس عورت کو (آپ ﷺ کے پاس) لایا گیا تو عرض کیا گیا: ”کیا ہم اسے قتل نہ کر دیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”میں اس (زہر کے اثر) کو رسول اللہ ﷺ کے تالو کے اندرونی حصے (حلق کے کوے) میں برابر محسوس کرتا رہا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شعبہ سے خالد اور روح بن عبادہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“