المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2418
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ ، قَالَ : نَا أَبُو عَاصِمٍ الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ : أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ الْأَسْوَدِ بْنِ خَلَفٍ أَخْبَرَهُ ، أَنَّ أَبَاهُ الْأَسْوَدَ قَالَ : رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُبَايِعُ النَّاسَ عِنْدَ قَرْنِ مَسْفَلَةَ ، فَجَاءَهُ الرِّجَالُ وَالنِّسَاءُ وَالصَّغِيرُ وَالْكَبِيرُ ، فَبَايَعُوهُ عَلَى الْإِسْلَامِ وَالشَّهَادَةِ قُلْتُ : وَمَا الشَّهَادَةُ ؟ فَأَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْأَسْوَدِ قَالَ : عَلَى شَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ الْأَسْوَدِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ جُرَيْجٍ .
ترجمہ
سیدنا اسود بن خلف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے نبی کریم ﷺ کو قرنِ مسفلہ کے مقام پر لوگوں سے بیعت لیتے ہوئے دیکھا، آپ ﷺ کے پاس مرد، عورتیں، چھوٹے اور بڑے آئے اور انہوں نے اسلام اور شہادت پر آپ ﷺ سے بیعت کی۔“ (راوی کہتے ہیں) میں نے پوچھا: ”شہادت سے کیا مراد ہے؟“ تو مجھے محمد بن اسود رحمہ اللہ نے بتایا: ”اس بات کی گواہی پر کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث اسود رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں ابن جریج منفرد ہیں۔“