المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2416
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ حَكَّامٍ قَالَ : نَا شُعْبَةُ قَالَ : سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ زَيْدٍ ، يُحَدِّثُ ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ النَّاجِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : أَهْدَى مَلِكُ الرُّومِ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هَدَايَا ، وَكَانَ فِيمَا أَهْدَى إِلَيْهِ جَرَّةٌ فِيهَا زَنْجَبِيلٌ ، فَأَطْعَمَ كُلَّ إِنْسَانٍ قِطْعَةً ، وَأَطْعَمَنِي قِطْعَةً .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا عَمْرٌو .
ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ شاہِ روم نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں کچھ تحائف بھیجے، ان تحائف میں ایک مرتبان بھی تھا جس میں زنجبیل (ادرک کا مربہ) تھا، تو آپ ﷺ نے ہر آدمی کو ایک ایک ٹکڑا کھلایا اور مجھے بھی ایک ٹکڑا کھلایا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شعبہ سے عمرو کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“