المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2415
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ : نَا ابْنُ عَرْعَرَةَ قَالَ : نَا شُعْبَةُ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : I " صَحِبْتُ جَرِيرًا ، فَكَانَ يَخْدُمُنِي I " ، وَكَانَ أَكْبَرَ مِنْ أَنَسٍ ، وَقَالَ جَرِيرٌ : رَأَيْتُ الْأَنْصَارَ يَصْنَعُونَ بِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْئًا لَا أَرَى أَحَدًا مِنْهُمْ إِلَّا أَحْبَبْتُهُ عَلَيْهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا مُحَمَّدٌ .
ترجمہ
ثابت بنانی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کی صحبت میں رہا، وہ میری خدمت کیا کرتے تھے“ حالانکہ وہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے عمر میں بڑے تھے۔ اور سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے انصار کو رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایسا (محبت و خدمت کا) معاملہ کرتے دیکھا کہ ان میں سے جس کسی کو بھی دیکھتا ہوں، اسی بنا پر مجھے اس سے محبت ہو جاتی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”شعبہ سے اس حدیث کو محمد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“