المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2385
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ : نَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ : نَا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ قَالَ : نَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأَى امْرَأَةً ، فَدَخَلَ عَلَى زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ ، فَقَضَى حَاجَتَهُ مِنْهَا ، ثُمَّ خَرَجَ فَقَالَ : إِنَّ الْمَرْأَةَ تُقْبِلُ فِي صُورَةِ شَيْطَانٍ ، وَتُدْبِرُ فِي صُورَةِ شَيْطَانٍ ، فَمَنْ وَجَدَ ذَلِكَ فَلْيَأْتِ أَهْلَهُ ، فَإِنَّهُ يَغْمُرُ مَا فِي نَفْسِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ إِلَّا هِشَامٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُسْلِمٌ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک عورت کو دیکھا، تو آپ ﷺ سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لے گئے اور ان سے اپنی حاجت پوری فرمائی، پھر باہر تشریف لائے اور فرمایا: ”عورت شیطان کی صورت میں سامنے آتی ہے اور شیطان کی صورت میں پیٹھ پھیرتی ہے، لہٰذا جو شخص ایسی کیفیت محسوس کرے وہ اپنی بیوی کے پاس جائے، کیونکہ یہ اس کے دل میں پیدا ہونے والے خیال کو دور کر دیتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو الزبیر سے ہشام کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں مسلم منفرد ہیں۔“