المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2386
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ : نَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَحْرٍ الزَّهْرَانِيُّ قَالَ : نَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْوَاسِطِيُّ ، عَنْ بَيَانٍ أَبِي بِشْرٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ قِيلَ : يَا أَهْلَ الْجَمْعِ غُضُّوا أَبْصَارَكُمْ ، تَمُرُّ فَاطِمَةُ بِنْتُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : فَتَمُرُّ وَعَلَيْهَا رَيْطَتَانِ خَضْرَاوَانِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ بَيَانٍ إِلَّا خَالِدٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الْحَمِيدِ ، وَالْعَبَّاسُ بْنُ بَكَّارٍ الضَّبِّيُّ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ عَلِيٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب قیامت کا دن ہوگا تو کہا جائے گا: ’اے اہلِ محشر! اپنی نگاہیں جھکا لو، فاطمہ بنت محمد ﷺ گزرنے والی ہیں۔‘“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”چنانچہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا گزریں گی اور ان پر دو سبز چادریں ہوں گی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو بیان (ابو بشر) سے خالد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عبدالحمید اور عباس بن بکار ضبی منفرد ہیں، اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث اسی سند کے سوا مروی نہیں۔“