المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2384
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ ، قَالَ : نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ ابْنُ عَائِشَةَ قَالَ : نَا عِمْرَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : الدَّالُّ عَلَى الْخَيْرِ كَفَاعِلِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ إِلَّا عِمْرَانُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ عَائِشَةَ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”نیکی کی طرف رہنمائی کرنے والا اس نیکی کو کرنے والے کی طرح ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو حازم سے عمران کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابن عائشہ منفرد ہیں، اور سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث اسی سند کے علاوہ مروی نہیں ہے۔“