المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ ، قَالَ : نَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : نَا أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ شَدَّادٍ ، عَنْ مَيْمُونَةَ قَالَتْ : مَا خَرَجَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ بَيْتِي قَطُّ إِلَّا رَفَعَ بَصَرَهُ إِلَى السَّمَاءِ فَقَالَ : I " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أَضِلَّ أَوْ أُضَلَّ ، أَوْ أَزِلَّ أَوْ أُزَلَّ ، أَوْ أَجْهَلَ أَوْ يُجْهَلَ عَلَيَّ ، أَوْ أَظْلِمَ أَوْ أُظْلَمَ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ شَدَّادٍ ، عَنْ مَيْمُونَةَ إِلَّا أَبُو بَكْرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُسْلِمٌ .
ام المومنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”رسول اللہ ﷺ جب بھی میرے گھر سے نکلتے تو اپنی نگاہ آسمان کی طرف اٹھاتے اور یہ دعا فرماتے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أَضِلَّ أَوْ أُضَلَّ، أَوْ أَزِلَّ أَوْ أُزَلَّ، أَوْ أَجْهَلَ أَوْ يُجْهَلَ عَلَيَّ، أَوْ أَظْلِمَ أَوْ أُظْلَمَ» ”اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس سے کہ میں خود گمراہ ہوں یا مجھے گمراہ کیا جائے، میں پھسل جاؤں یا مجھے پھسلایا جائے، میں جہالت کروں یا مجھ سے جہالت برتی جائے، میں ظلم کروں یا مجھ پر ظلم کیا جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شعبی سے، انہوں نے عبداللہ بن شداد سے، انہوں نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے ابو بکر ہذلی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں مسلم بن ابراہیم منفرد ہیں۔“