المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2363
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، قَالَ : نَا أَبِي ، قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَرَّاقُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : السَّخِيُّ قَرِيبٌ مِنَ اللهِ ، بَعِيدٌ مِنَ النَّارِ ، قَرِيبٌ مِنَ الْجَنَّةِ ، قَرِيبٌ مِنَ النَّاسِ ، وَالْبَخِيلُ بَعِيدٌ مِنَ اللهِ ، بَعِيدٌ مِنَ الْجَنَّةِ ، بَعِيدٌ مِنَ النَّاسِ ، قَرِيبٌ مِنَ النَّارِ ، وَالْجَاهِلُ السَّخِيُّ أَحَبُّ إِلَى اللهِ عَزَّ وَجَلَّ مِنَ الْعَابِدِ الْبَخِيلِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”سخی شخص اللہ سے قریب، جہنم سے دور، جنت سے قریب اور لوگوں سے قریب ہوتا ہے، اور بخیل اللہ سے دور، جنت سے دور، لوگوں سے دور اور جہنم سے قریب ہوتا ہے، اور جاہل سخی اللہ عزوجل کو بخیل عبادت گزار سے زیادہ محبوب ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یحییٰ سے، انہوں نے محمد سے، انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اس حدیث کو سعید بن محمد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“