المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2362
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا أَبِي ، قَالَ : نَا عَنْبَسَةُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَعْقُوبَ ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ : خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْلَةَ فِي رَمَضَانَ وَالنَّاسُ يُصَلُّونَ ، فَقَالَ : لَا يَجْهَرْ بَعْضُكُمْ عَلَى بَعْضٍ ، فَإِنَّ ذَلِكَ يُؤْذِي الْمُصَلِّيَ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَنْبَسَةُ .
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رمضان کی ایک رات رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے، جبکہ لوگ نماز پڑھ رہے تھے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی دوسرے پر (قراءت میں) آواز بلند نہ کرے، کیونکہ اس سے نمازی کو اذیت پہنچتی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سالم ابو النضر سے اس حدیث کو محمد بن یعقوب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عنبسہ منفرد ہیں۔“