المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2361
وَعَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يُصَلِّي وَهُوَ يَجِدُ فِي بَطْنِهِ شَيْئًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اس حالت میں نماز نہیں پڑھتے تھے کہ آپ ﷺ اپنے پیٹ میں کچھ (قضائے حاجت کا تقاضا) محسوس کر رہے ہوں۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں حدیثوں کو ابومعشر سے محمد بن بکار کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“