المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 235
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ : نَا هَانِئُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ قَالَ : نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ . عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنْ قَالَ : جَزَى اللهُ عَنَّا مُحَمَّدًا بِمَا هُوَ أَهْلُهُ ، أَتْعَبَ سَبْعِينَ كَاتِبًا أَلْفَ صَبَاحٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عِكْرِمَةَ إِلَّا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَلَا عَنْ جَعْفَرٍ إِلَّا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : هَانِئُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے یہ کہا: « جَزَى اللهُ عَنَّا مُحَمَّدًا بِمَا هُوَ أَهْلُهُ » ”اللہ تعالیٰ ہماری جانب سے محمد ﷺ کو وہ جزا عطا فرمائے جس کے وہ اہل ہیں“، تو اس نے ستر لکھنے والے فرشتوں کو ایک ہزار صبح تک تھکا دیا۔“
اس حدیث کو عکرمہ رحمہ اللہ سے صرف جعفر بن محمد رحمہ اللہ نے، اور جعفر رحمہ اللہ سے صرف معاویہ بن صالح رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ اس کی روایت میں ہانئ بن متوکل رحمہ اللہ منفرد ہیں۔