المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 234
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ الْمِصْرِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ الْعَامِرِيُّ قَالَ : نَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ .
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، أَنَّ امْرَأَةً مِنْ خَثْعَمَ اسْتَفْتَتْهُ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ ، فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّ فَرِيضَةَ اللهِ فِي الْحَجِّ عَلَى عِبَادِهِ ، أَدْرَكَتْ أَبِي مُسِنًّا كَبِيرًا لَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَسْتَوِيَ عَلَى الرَّاحِلَةِ ، فَهَلْ يَقْضِي عَنْهُ أَنْ أَحُجَّ عَنْهُ ؟ فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : I " نَعَمْ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ قبیلہ خثعم کی ایک عورت نے حجۃ الوداع کے موقع پر نبی ﷺ سے مسئلہ دریافت کرتے ہوئے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اللہ تعالیٰ کا اپنے بندوں پر (عائد کردہ) فریضۂ حج میرے والد پر اس حال میں لازم ہوا کہ وہ نہایت بوڑھے ہو چکے ہیں اور سواری پر سنبھل کر بیٹھنے کی استطاعت نہیں رکھتے، تو کیا اگر میں ان کی طرف سے حج کروں تو وہ ان کی جانب سے (فریضہ) ادا ہو جائے گا؟“ نبی ﷺ نے اس سے فرمایا: ”ہاں۔“