المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2311
وَبِهِ : عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ خِرَاشٍ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّ مِمَّا أَدْرَكَ النَّاسُ مِنْ كَلَامِ النُّبُوَّةِ الْأُولَى : إِذَا لَمْ تَسْتَحْيِ فَاصْنَعْ مَا شِئْتَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ إِلَّا رَبَاحٌ ، وَرَوَاهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي الضُّحَى ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
ترجمہ
سیدنا ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”لوگوں نے نبوتِ اولیٰ کے کلام میں سے جو بات پائی ہے، اس میں سے یہ بھی ہے: جب تم میں حیا نہ رہے تو جو جی چاہے کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”معمر سے، انہوں نے منصور سے یہ حدیث صرف رباح نے روایت کی ہے۔ جبکہ عبدالرزاق نے اسے معمر سے، انہوں نے اعمش سے، انہوں نے ابو الضحیٰ سے، انہوں نے مسروق سے، انہوں نے سیدنا ابو مسعود رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی کریم ﷺ سے روایت کیا ہے۔“