المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2310
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدٌ ، قَالَ : نَا رَبَاحُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُجَاهِدَ ، فَقَالَ : أَحَيٌّ أَبَوَاكَ ؟ I " قَالَ : نَعَمْ قَالَ : I " فَفِيهِمَا فَجَاهِدْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَبِيبٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ إِلَّا مَعْمَرٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : رَبَاحٌ ، وَرَوَاهُ مِسْعَرٌ وَسُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَغَيْرُهُمْ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي الْعَبَّاسِ الشَّاعِرِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنِ النَّبِيِّ ، صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا: ”میں جہاد کرنا چاہتا ہوں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تمہارے والدین زندہ ہیں؟“ اس نے کہا: ”جی ہاں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو انہی (کی خدمت) میں جہاد کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”حبیب سے، انہوں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے یہ حدیث معمر کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اور اس میں رباح منفرد ہیں۔ جبکہ مسعر، سفیان ثوری اور دیگر نے اسے حبیب بن ابی ثابت سے، انہوں نے ابو العباس الشاعر سے، انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے، انہوں نے نبی کریم ﷺ سے روایت کیا ہے۔“