المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2312
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا مُحَمَّدٌ قَالَ : نَا رَبَاحُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِي الْجَرَّاحِ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ : نَهَانِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْقِرَاءَةِ وَأَنَا جُنُبٌ ، وَنَهَانِي ، وَلَا أَقُولُ نَهَاكُمْ ، عَنْ لِبَاسِ الْمُعَصْفَرِ ، وَعَنْ مِيثَرَةِ الْأُرْجُوَانِ ، وَعَنِ التَّخَتُّمِ بِالذَّهَبِ ، وَعَنْ لِبَاسِ الْقَسِّيِّ .
ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے جنابت کی حالت میں قرآن پڑھنے سے منع فرمایا، اور مجھے منع فرمایا (میں یہ نہیں کہتا کہ تمہیں منع فرمایا) عصفر (کسم) سے رنگے ہوئے لباس سے، ارغوانی (گہرے سرخ) رنگ کی گدی (میثرہ) سے، سونے کی انگوٹھی پہننے سے اور قسی (ریشم ملے کپڑے) کے لباس سے۔