المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 231
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ : نَا رَوْحُ بْنُ صَلَاحٍ قَالَ : نَا مُوسَى بْنُ عُلَيٍّ ، عَنْ أَبِيهِ .
عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّمَا الْحَسَدُ فِي اثْنَتَيْنِ : رَجُلٌ آتَاهُ اللهُ الْقُرْآنَ فَقَامَ بِهِ فَأَحَلَّ حَلَالَهُ وَحَرَّمَ حَرَامَهُ ، وَرَجُلٌ آتَاهُ اللهُ مَالًا فَوَصَلَ مِنْهُ أَقَارِبَهُ وَرَحِمَهُ وَعَمِلَ بِطَاعَةِ اللهِ فِيهِ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”رشک صرف دو (طرح کے) آدمیوں پر (جائز) ہے: ایک وہ شخص جسے اللہ نے قرآن عطا فرمایا تو وہ اس کے ساتھ (نماز میں) کھڑا ہوا، اس کے حلال کو حلال جانا اور اس کے حرام کو حرام مانا؛ اور دوسرا وہ شخص جسے اللہ نے مال عطا کیا تو اس نے اس کے ذریعے اپنے رشتہ داروں اور قرابت داروں کے ساتھ صلہ رحمی کی اور اس (مال) میں اللہ کی فرمانبرداری کے کام کیے۔“