المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 232
وَعَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَتَدْرُونَ مَنِ الْمُسْلِمُ ؟ I " قَالُوا : اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ . قَالَ : I " مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ I " . قَالُوا : فَمَنِ الْمُؤْمِنُ ؟ قَالَ : I " مَنْ أَمِنَهُ النَّاسُ عَلَى أَنْفُسِهِمْ وَأَمْوَالِهِمْ I " . قَالُوا : فَمَنِ الْمُهَاجِرُ ؟ قَالَ : I " مَنْ هَجَرَ السُّوءَ فَاجْتَنَبَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ مُوسَى بْنِ عُلَيٍّ إِلَّا رَوْحُ بْنُ صَلَاحٍ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ مسلمان کون ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: ”اللہ اور اس کا رسول ﷺ بہتر جانتے ہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس کی زبان اور اس کے ہاتھ سے مسلمان محفوظ رہیں۔“ انہوں نے عرض کیا: ”تو مومن کون ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس سے لوگ اپنی جانوں اور اپنے مالوں کے متعلق پرامن رہیں۔“ انہوں نے عرض کیا: ”تو مہاجر کون ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے برائی کو چھوڑ دیا اور اس سے کنارہ کش رہا۔“
موسیٰ بن علی رحمہ اللہ سے یہ دونوں حدیثیں صرف روح بن صلاح رحمہ اللہ ہی نے روایت کی ہیں۔